سی پیک کے حکام کے مطابق حکومت خیبرپخونخواہ خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔
سی پیک کے حکام نے سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سی پیک کے تحت بنیادی ڈھانچے میں بہتری خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کی راہ ہموار کر رہی ہے۔ حکام کاکہنا تھا کہ حال ہی میں صوبائی کابینہ نے نظر ثانی شدہ “صنعتی پالیسی 2020” منظور کی ہے۔
اس پالیسی کے تحت حکومت خیبر پختونخواہ آئندہ دس سال کے دوران کم از کم 10 خصوصی اقتصادی زونز صوبے میں قائم کرے گی۔ پالیسی کے مطابق آئندہ پانچ سال کےدوران رشکئی خصوصی اقتصادی زون کی طرح پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کم از کم دو خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جائیں گے جبکہ سی پیک کے تحت حطار ، مہمند اور رشکئی خصوصی اقتصادی زون کو ترقی دی جا رہی ہے۔