ساہیوال کول فائرڈ پاور سٹیشن کے ایک سینئر عہدیدار ایم منیب نے کہا ہےکہ پاکستان میں توانائی کی فراہمی کے مسئلے کو سی پیک بجلی کے منصوبوں کے ذریعے حل کیا گیا ہے جو وباکے دوران بھی فعال رہے ہیں۔
مزید برآں انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے اب تک بہت سارے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور سی پیک کی کامیاب اور اعلی معیاری تعمیر سب کے لئے خوشحالی کے لئے نیک شگون ثابت ہوگا۔