چین نے ووہان لیب سے متعلق جرمن میڈیا کی خبروں کو مسترد کر دیا

جرمنی میں چینی سفارت خانے نے ووہان کی تجربہ گاہ کے بارے میں جرمن ذرائع ابلاغ  میں چھپنے والی شازشی تھیوریوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ووہان کے بارے میں جرمن اخبار میں چھپنے والا تجزیہ نہ تو منطقی ہے اور نہ ہی سائنسی تحقیقات پر مبنی ہے۔ بیان کے مطابق عالمی ادرہ صحت کی ماہر ٹیم نے جنوری اور فروری میں ووہان سٹی کا دورہ کیا اور اس قیاس آرائی کو مسترد کردیا کہ کرونا وائرس ایک تحقیقاتی  تجربہ گاہ سے پھیلا۔

سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اخبار نے بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف ان افواہوں کو پھیلانے میں اپنا کردار ادا کیا بلکہ چین پر اس حوالے سے پانچ سوالات بھی کر دیئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جرمن اخبار کا یہ رویہ انتہائی غیر سنجیدہ اور “شرمناک” ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز نے قلندرز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز نے قلندرز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons