پاک چین تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا، چینی سفیر نونگ رُونگ

پاک چین تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا، چینی سفیر نونگ رُونگ

قومی سلامتی کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا فروغ جاری رکھے گا۔

انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں چین کے سفیرنونگ رُونگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں میں خصوصی تعلقات قائم ہیں اور یہ روابط مستحکم ہوتے رہیں گے۔

ڈاکٹر معید یوسف نے مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے تھنک ٹینکس کے درمیان تعاون بڑھایا جانا چاہئے تاکہ ان کے درمیان مذاکرات کو فروغ دیا جا سکے۔

چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو صرف حکومتی سطح تک محدود نہیں ہونا چاہئے بلکہ انہیں دونوں ملکوں کے شہریوں کے درمیان روابط کے فروغ تک وسعت دی جانی چاہئے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مختلف شعبوں میں تعاون اور شراکت داری بہتر بنا کر پاکستان اور چین کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز نے قلندرز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز نے قلندرز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons