سلامتی کونسل میں کووڈ-19 ویکسین سے متعلق امور پر وزارتی کانفرنس: چینی وزیر خارجہ کی شرکت

چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے سترہ تاریخ کو بیجنگ میں ویڈیو لنک کے ذریعے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کووڈ-19 ویکسین سے متعلق امور پر وزارتی کانفرنس میں شرکت کی اور “عوام کو مرکزی حیثیت دیتے ہوئے انسداد وبا کے لیے عالمی تعاون کے فروغ” کے موضوع پر خطاب کیا۔

وانگ ای نے اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے چار تجاویز پیش کیں۔ پہلی یہ کہ عوام کو اولین حیثیت دیتے ہوئے انسداد وبا کے لیے عالمی تعاون کو مضبوط  بنا یا جائے۔ دوسری یہ کہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قرارداروں پر عمل درآمد کیا جائے اور انسداد وبا کےلیے اچھا ماحول قائم کیا جائے۔ تیسری یہ کہ ویکسین کی کمی کے مسئلے کو حل کیا جائے اور ترقی پزیر ممالک کو مزید امداد فراہم کی جائے۔ چوتھی یہ کہ کوآرڈینیشن کو مضبوط بنایا جائے اور اقوام متحدہ کے نظام  کو بھرپور انداز  میں بروئے کار لایا جائے۔

وانگ ای نے کہا کہ چین حقیقی عمل سے ویکسین کی منصفانہ تقسیم کو فروغ دینے کی کوشش کررہا ہے۔ چین نے ویکسین سے متعلق اپنے بین الاقوامی تعاون میں کبھی بھی جیو پولیٹیکل اہداف کی پیروی نہیں کی، نہ  کبھی کسی معاشی فائدے کا حساب لگایا اور نہ ہی اسے کسی قسم کے سیاسی حالات سے مشروط کیا۔ چین مختلف فریقوں کے ساتھ مل کر ویکسین اور انسداد وبا سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی کوشش کرتارہے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

اصلاحات، کھلے پن اور اقتصادی تعمیر میں بڑی پیش رفت

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے پچیس اکتوبر کو اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons