حکومت نے پاسپورٹ کی فیس میں کمی کر کے نئی فیس مقرر کر ‏دی

حکومت نے پاسپورٹ کی فیس میں کمی کر کے نئی فیس مقرر کر ‏دی

حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لئے پاسپورٹ کی فیس میں کمی کر کے نئی فیس مقرر کر ‏دی ہیں۔

10 سالہ مدت ‏کے پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس 7500 جبکہ  نارمل فیس 4500 مقرر کی گئی ہے۔ 5 سالہ نارمل پاسپورٹ کی فیس کم ہو کر 3 ہزار جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 5 ہزار ہوگئی ہے۔ ‏ڈی جی امیگریشن نے پاسپورٹ کی فیس میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاسپورٹ کی فیس آدھی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ‏تھا کہ نادرا ایک دن میں ایک لاکھ شناختی کارڈ ایشو کرے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 50 افسران کو فی الفور ویزہ سیکشن سے واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے اور پاسپورٹ کی فیس آدھی کردی ہے جبکہ نادرا ایک دن میں ایک لاکھ شناختی کارڈ ایشو کرے گا، جس شخص کا نام ای سی ایل میں ہو ان کا پاسپورٹ جاری نہیں کیا جاسکتا۔

یہ خبر پڑھیئے

اصلاحات، کھلے پن اور اقتصادی تعمیر میں بڑی پیش رفت

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے پچیس اکتوبر کو اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons