اقوام متحدہ کی تعلیمی ، سائنسی اور ثقافتی تنظیم یونیسکو کے مطابق آج 13 فروری کو ریڈیو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، جس کا موضوع ہے ”ارتقاء، جدت اور رابطہ“۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یونیسکو کے ممبر ممالک نے 2011 میںریڈیو کا عالمی دن منانے کی قرارداد پیش کی تھی جسے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2012 میں بین الاقوامی دن کے طور پر اپنایا۔ اس طرح 13 فروری عالمی یوم ریڈیو بن گیا۔ اس کا مقصد بین الاقوامی سطح پر ریڈیو کی اہمیت، بین الثقافتی و بین اللسانی فوائد اور عوام میں اس کے استعمال کا شعور اجاگر کرانا ہے۔
ریڈیو انسانیت کو اپنے تمام تنوع میں منانے کا ایک طاقتور ذریعہ اور عالمی سطح پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والا وسیلہ ہے۔ وسیع تر سامعین تک پہنچنے کی اس انوکھی صلاحیت کا مطلب ہے کہ ریڈیو معاشرے کے تنوع میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔