چائنہ میڈیا گروپ کی جانب سے عالمی ناظرین کو جشن بہار ایوننگ گالا 2021 میں شرکت کی دعوت

سی ایم جی کا “جشن بہار ایوننگ گالا 2021 “،عالمی ناضرین کو شاندار ثقافتی شو سے لطف اندوز ہونے کی دعوت

گیارہ فروری کی شام نئے چینی قمری سال کے آغاز کے موقع پر،چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے “جشن بہار  ایوننگ گالا  2021 ” پیش کیا گیا، جو رنگا رنگ پروگراموں اور اعلیٰ درجے کی ٹیکنالوجیز کا حسین امتزاج تھا۔ یہ ایوننگ گالا پوری دنیا کے ناظرین  کے لئے پیش کیا گیا۔

ہر نئے چینی سال کی آمد پر چائنہ میڈیا گروپ کے زیر اہتمام بڑے پیمانے پر سپرنگ فیسٹیول گالا کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس میلے میں چینی فنکار اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں، جس میں گلوکاری، رقص اور اوپرا خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ گزشتہ 30 سال سے زائد عرصے سے چینی شہریوں کی اس میلے میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ شرکت اب ایک روایت بن چکی ہے۔

اس سال منعقد کئے جانیوالے سپرنگ فیسٹیول گالا میں فنکاروں کی جانب سے چین میں غربت کے خاتمے، وبائی امراض کی روک تھام و تدارک اور روایتی ثقافتی خصوصیات کے تحت حاصل کی گئی کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا۔ روایتی ٹی وی چینلز کے علاوہ سپرنگ فیسٹیول گالا کو جدید ٹیکنالوجی کے حامل ذرائع ابلاغ کے پلیٹ فارمز پر بھی پیش کیا گیا ہے۔ ان ٹیکنالوجیز میں مصنوعی ذہانت اور تھری ڈی کا امتزاج اور مختلف مناظر میں حاضرین کی براہ راست شمولیت بھی شامل ہے۔ اس سال سپرنگ فیسٹیول گالا کو امریکہ، فرانس، اٹلی، روس، جاپان، برازیل، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات ، ملائشیا اور جنوبی افریقہ سمیت 170 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے 600 سے زیادہ میڈیا اداروں نے ایوننگ گالا کو  نشر اور رپورٹ کیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

سائبر تمدن کے لیے چین کا کلیدی کردار: سید پارس علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons