حقیقی اور خوبصورت سنکیانگ کی عکس بندی کی جائے، طاہر قربان

طاہر قربان چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی کیمو کاؤنٹی میں نیو میڈیا سنٹر کے ایڈیٹوریل ڈائریکٹر ہیں۔

یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے اور اپنے آبائی شہر واپس آنے کے بعد وہ 15 سال سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خبر حقائق پر مبنی ہوتی ہے اور بحیثیت صحافی، ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو حقیقی اور خوبصورت سنکیانگ سے متعارف کروائیں۔

طاہر قربان نے کہا کہ امریکہ کے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو جیسے مغربی سیاستدان اکثر سنکیانگ کو بدنام کرتے ہیں اور سنکیانگ کے امور سے متعلق جھوٹ بولتے ہیں۔ درحقیقت وہ جھوٹ کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔

انہوں نےکہا کہ بحیثیت صحافی وہ اپنے کیمرہ کے ساتھ خوبصورت سنکیانگ کی عکس بندی جاری رکھیں گے اور سنکیانگ کے رہنے والے  تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کی خوشگوار زندگی میں ہونے والی تبدیلیوں کو ریکارڈ کرتے رہیں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین عالمی امن کا معمار رہے گا، سی آر آئی کا تبصرہ

چین کےصدر مملکت شی جن پھنگ نے پچیس اکتوبرکو اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کی قانونی نشست …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons