ایمن خان کے انسٹا گرام پر 8 ملین فالوورز ہو گئے

ایمن خان کے انسٹا گرام پر 8 ملین فالوورز ہو گئے

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ایمن خان کے سوشل میڈیا انسٹا گرام اکاؤنٹ پر 8 ملین فالوورز ہو گئے ہیں۔

22 سالہ ایمن خان نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں بطور چائلڈ اسٹار کام کا آغاز کیا تھا، ایمن خان نے چھوٹی عمر میں ہی کامیابیاں سمیٹ لی ہیں۔

ایمن خان ٹی وی اسکرین پر اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے میں تو کامیاب ہوئی ہی ہیں ساتھ میں اُن کی سوشل میڈیا پر بھی اچھی خاصی فین فالوونگ موجود ہیں۔

ایمن خان نے گزشتہ سال پاکستان شوبز انڈسٹری میں سب سے زیادہ انسٹا گرام فالوورز رکھنے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شوبز انڈسٹری کی مایا ناز اور سینئر نامور اداکاراؤں کے بجائے اُن کی فین فالوونگ زیادہ تھی جبکہ اس سال کے آغاز میں اُن کا یہ اعزاز معروف اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے اپنے نام کر لیا تھا جن کے انسٹا گرام پر 8 ملین فالوورز ہیں۔

اس دوڑ میں پیچھے رہ جانے والی ایمن خان اب دوبارہ عائزہ خان کے مد مقابل آ گئی ہیں اور دونوں کے 8 ملین فالوورز ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایمن خان معروف اداکار منیب بٹ کی اہلیہ ہیں اور ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز نے قلندرز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز نے قلندرز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons