حال ہی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کا آفیشل نغمہ ‘گرُوو میرا’ گانے والی گلوکارہ نصیبو لعل نے کہا ہے کہ مجھے اندازہ بھی نہیں تھا کہ اس نغمے کے بعد عوام الناس سے اتنا بھرپور پیار ملے گا۔
نصیبو لعل اپنے ویڈیو بیان کے دوران خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کسی نے اس قابل بھی نہیں سمجھا تھا کہ ترانہ گاتی لیکن خدا مہربان ہو گیا۔ نصیبو لعل نے کہا کہ کبھی گمان بھی نہیں تھا لوگوں کا اتنا پیار ملے گا۔
گلوکارہ نے کہا کہ پی ایس ایل 6 کے گانے میں بہت اونچے سر دیے گئے، یہ میری زندگی کا سب سے مشکل گانا تھا، مجھے تو پی ایس ایل بھی نہیں کہنا آ رہا اور اس کا مطلب بھی نہیں پتا لیکن اس گانے کے بعد لوگ بہت پیار اور محبت دے رہے ہیں۔
نصیبو لعل کا کہنا تھا کہ اگر یہ ہر سال بھی کہیں تو ان کا گانا گانے کے لیے بہت محنت کروں گی۔