فلم “دی لاسٹ سٹیشن” میں معروف روسی مصنف لیو ٹالسٹائی کا کردار نبھانے والے کرسٹوفر پلمر گزشتہ روز امریکہ میں 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ہالی وڈ میں سات دہائیوں تک اپنا رنگ جمانے والے کرسٹوفر پلمر آسکر جیتنے والے سب سے عمر رسیدہ اداکار تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار کرسٹوفر پلمبر 91 برس کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔ آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والے آنجہانی کینیڈین اداکار بیک وقت فلم، ٹی وی اور تھیٹر میں مقبول رہے۔
اداکار کرسٹوفر پلمبر نے 1965 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘دی ساؤنڈ آف میوزک’ سے شہرت حاصل کی تھی۔