ورلڈ اکنامک فورم "ڈیووس ایجنڈا" مکالمہ میں چینی صدر کا خطاب

ورلڈ اکنامک فورم “ڈیووس ایجنڈا” مکالمہ میں چینی صدر کا خطاب

پچیس جنوری کی شام ، چینی صدر شی جن پھنگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے ورلڈ اکنامک فورم “ڈیووس ایجنڈا” مکالمہ میں شرکت کی اور خصوصی  خطاب کیا ۔

شی جن پھنگ نے زور دے کر کہا کہ اس وقت ہم  وبائی دور سے گزررہے ہیں،  وبا کے خلاف  جنگ  جاری ہے ، لیکن ہمارا ایمان ہے  کہ سردی  بہار کی آمد کو  نہیں روک سکتی  ، اور نہ ہی  تاریک رات صبح کی کرنوں کو  روک سکتی ہے۔ یقینا بنی نوع انسان آفات کے خلاف جدوجہد میں  فتح یاب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ  دنیا بھر میں  کوئی دو ایسے پتے  موجود نہیں، جو بالکل ایک  جیسے ہوں اور نہ ہی  ایسی تاریخ ، ثقافت اور معاشرتی نظام جو بالکل ایک  جیسے ہوں۔ مختلف ممالک کی اپنی اپنی تاریخ، ثقافت اور معاشرتی نظام ہیں، جن کے ایک دوسرے سے  بہتر ہونے یا  برا ہونے کا سوال نہیں ہے ۔ مختلف ممالک کی تاریخ ، ثقافت اور معاشرتی نظام میں تفریق اور اختلافات قدیم زمانے سے موجود  ہیں ، یہ انسانی تہذیب کی موروثی خصوصیت ہے ۔ تنوع کے بغیر انسانی تہذیب  کا تصور نہیں  کیا جاسکتا۔ تنوع ایک معروضی حقیقت ہے جو ہمیشہ موجود رہے گی۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ اختلافات خوفناک نہیں ہیں  بلکہ غرور ، تعصب اور نفرت خوفناک ہیں ۔انسانی تہذیب کو  مختلف درجوں میں تقسیم کرنا خوفناک ہے اور  اپنی تاریخی ثقافت اور معاشرتی نظام کو دوسروں پر مسلط کرنا خوفناک ہے۔ ممالک کو  باہمی احترام کی بنیاد پر پرامن بقائے باہمی  کے اصولوں پر قائم رہنا چاہیے  اور  اختلافات کے باوجود مشترکہ تصورات  کا تحفظ کرنا چاہیے ،تاکہ  ممالک کے مابین تبادلہ کو فروغ ملے  اور انسانی تہذیب کی ترقی اور پیشرفت  ممکن ہو۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ بنی نوع انسان کا کرہ ارض ایک ہی ہے اور بنی نوع انسان کا  مستقبل  مشترک ہے۔ چاہے موجودہ بحران سے نمٹنا ہو یا بہتر مستقبل پیدا کرنا ہو ، بنی نوع انسان کو مل کر کام کرنے ، متحد ہونے اور تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔ آئیے ہم ہاتھوں میں ہاتھ ڈالیں اور کثیرالجہتی کے مشعل سے  بنی نوع انسان کے ترقیاتی راستے کو روشن کریں اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر  کے لئے مل کر کوشش کریں۔

یہ خبر پڑھیئے

پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز نے قلندرز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز نے قلندرز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons