شی جن پھنگ اور آئی او سی کے صدر باک کی ٹیلی فون پر گفتگو

شی جن پھنگ اور آئی او سی کے صدر باک کی ٹیلی فون پر گفتگو

پچیس تاریخ  کی شام ،چینی  صدر شی جن پھنگ نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی یعنی  آئی او سی کے صدر تھامس باک کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

شی جن پھنگ  نے نشاندہی کی کہ کووڈ-۱۹ کی وباء پھیلنے کے بعد سے ، بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے انسداد وبا اور اولمپک موومنٹ کے اتحاد و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے پوری کوشش کی ہے۔ چین، چین میں کھیلوں کے فروغ کے لئے آئی او سی کی فعال حمایت کو سراہتا ہے اور آئی او سی کے کاموں میں مدد جاری رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  بیجنگ سرمائی اولمپکس کے لئے انفراسٹرکچر کی تعمیر  میں بڑی پیش رفت ہوئی ہیں۔مجھے یقین ہے کہ چین شیڈول کے مطابق اولمپکس گیمز کی تیاریوں کے کاموں کو مکمل کر سکے گا۔ہم بیجنگ سرمائی اولمپکس کی مکمل کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے  پر اعتماد ہیں۔

مسٹر باک نے کہا کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی چین کے ساتھ مل کر بیجنگ سرمائی اولمپکس کی کامیابی اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تیار ہے۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی اولمپک روح کا تحفظ کرنے والا اور کھیلوں میں  سیاست کی مخالفت کرنے والا ادارہ ہے ، اور چین کے ساتھ طویل مدتی اسٹریٹجک تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے تیار ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

سینیٹ انتخابات: 37 نشستوں پر پولنگ جاری، سکیورٹی کے سخت انتظامات

سینیٹ انتخابات کے لئے پنجاب کے علاوہ تینوں صوبوں اور وفاق کی 37 نشستوں پر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons