پاکستان میں خودکش حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کا مرکزی ملزم نور گل افغانستان میں مارا گیا۔
ذرائع کے مطابق افغانستان میں مختلف کالعدم تنظیموں کے باہمی جھگڑے میں ایک گاڑی کو بم سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کالعدم جماعت الاحرار کے مالیاتی کمیشن کا سربراہ نور گل اور نائب امیرحاجی رشیدعرف ماما ہلاک، جبکہ کمانڈر وحید گل زخمی ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نور گل اسلام آباد ہائیکورٹ پر ہونیوالے خودکش حملے اور بلوچستان میں شاہ نورانی کے مزار پر کئے گئے خودکش دھماکے کا مرکزی ملزم بھی تھا۔