بھارت ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دے کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے، وزیر خارجہ

بھارت ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دے کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دے کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

ہفتہ کے روز ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے عالمی برادری کو ملک میں بھارت کی زیرسرپرستی ریاستی دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد فراہم کر کے بھارت کے گھناؤنے کردار کو بے نقاب کردیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کشمیر کے بارے میں کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں کشمیری نوجوانوں کو دہشتگرد قرار دے کر شہید کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کے بارے میں یورپی ممالک میں بھی آواز بلند کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن انتظامیہ بھی بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بات کررہی ہے۔ ملکی سیاسی صورتحال سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ سے متعلق تمام تفصیلات فراہم کیں۔

انہوں نے اپوزیشن کو خبردار کیا کہ وہ احتجاج کے نام پر قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور الیکشن کمیشن کے سامنے اپنے احتجاج کیلئے جمہوری طریقہ اختیار کرے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پوری قوم مچھ واقعہ پر رنج میں مبتلا ہے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس گھناؤنے واقع میں ملوث دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔

یہ خبر پڑھیئے

پی ایس ایل 6: یونائیٹڈ نے گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

پی ایس ایل 6: یونائیٹڈ نے گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کراچی میں کھیلے گئے میچ میں 6 وکٹوں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons