پاکستان میں کووڈ-19 کے 2432 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کووڈ-19 کے 2432 نئے کیسز رپورٹ

کرونا وائرس کی مہلک وباء نے 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 45 مریضوں کی زندگیاں نگل لیں، مجموعی اموات 10 ہزار 908 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے کرونا کیسز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری ہوگئے، این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹے میں مزید 42 ہزار 422 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے دو ہزار 432 کیسز میں کرونا کی تصدیق ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 45 کرونا مریض دم توڑ گئے جس کے بعد کرونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 908 ہوگئی۔

ملک میں چوبیس گھنٹے کے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5.73 فیصد ہوگئی جبکہ ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 763 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کرونا کے دو ہزار 334 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں، 24 گھنٹے میں کرونا کے دوہزار 793 مریض صحتیاب ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ اب تک 5 لاکھ 16 ہزار 770 کیسز رپورٹ ہوئے ہوچکے ہیں، جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد 4 لاکھ 72 ہزار 99 ہوگئی۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی برادری کی امریکہ میں نسلی امتیاز اور نسل پرستی کے واقعات پر تشویش، سی آر آئی کا تبصرہ

تیئیس فروری کو امریکی گرینڈ جیوری نے اعلان کیا کہ پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons