پاکستان حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا، اسد قیصر

پاکستان حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا، اسد قیصر

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کیلئے ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

ہفتہ کے روز اسلام آباد میں قومی اسمبلی اور کشمیر کمیٹی کی رکن نورین فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کے پانچ اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات نے دنیا کے سامنے اسکا اصل چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ وزارت خارجہ کو اس سال کشمیر کے حوالے سے ایک بین الاقوامی سیمینار منعقد کرانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے اور اسکا حل علاقائی امن واستحکام کیلئے لازم وملزوم ہے۔

سپیکر اور کشمیر کمیٹی کی رکن نورین فاروق نے کشمیر کے مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے ایک آل پارٹیز پارلیمانی گروپ تشکیل دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز نے قلندرز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز نے قلندرز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons