واٹس ایپ کا پالیسی میں تبدیلی مؤخر کرنے کا فیصلہ درست ہے، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کا پالیسی میں تبدیلی مؤخر کرنے کا فیصلہ درست ہے، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے میسیجنگ ایپ واٹس ایپ کی  جانب سے پالیسی میں تبدیلی مؤخر کرنے کے فیصلے کو درست اقدام قرار دیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ فیس بک جیسی کمپنیاں بہت بڑی آبادی کو متاثر کرتی ہیں لہذا ڈیٹا کی سیکیورٹی جیسے فیصلے کے بارے میں معلومات صارفین کے علم میں ہونی چاہیئے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ نے اپنی متنازعہ پرائیویسی پالیسی کے متعلق ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیٹا شیئرنگ پالیسی میں تبدیلی تین ماہ کے لئے مؤخر کردی گئی ہے۔

واٹس ایپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ ہم سے رابطہ کرنے والے ہر فرد کا شکریہ۔ ہم واٹس ایپ صارفین سے براہِ راست رابطہ کر کے ’غلط فہمی‘ کا ازالہ کریں گے۔ آٹھ فروری کو کسی کے بھی اکاؤنٹ ختم یا معطل نہیں کئے جائیں گے، مئی میں ہم اپنے کاروباری منصوبے کو دوبارہ پیش کریں گے۔

ایک اور ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ہم چاہتے ہیں کہ صارفین کو ہماری شرائط جاننے اور جائزہ لینے کا مناسب وقت مل جائے، ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم کوئی اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں کریں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

پی ایس ایل 6: یونائیٹڈ نے گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

پی ایس ایل 6: یونائیٹڈ نے گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کراچی میں کھیلے گئے میچ میں 6 وکٹوں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons