پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے نوول کرونا وائرس نمونیا کی روک تھام کیلئے شہر کے 5 مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر شہر کے مختلف 5 علاقوں حیات آباد کے فیز 3 اور فیز 4 کے مختلف سیکٹرز، سرکلر روڈ سے متصل یکہ توت و مچنی روڈ سے متصل ورسک روڈ جبکہ خوشحال ٹاؤن کوہاٹ روڈ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔
ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔