چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں شفاف ضمنی انتخابات کرانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات کے موقع پر پولیس اور دیگراداروں کے اہلکاروں کو پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کیا جائے گا۔