وفاقی وزیر داخلہ نے امن و امان سے متعلق اجلاس طلب کرلیا

وفاقی وزیر داخلہ نے امن و امان سے متعلق اجلاس طلب کرلیا

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے امن وامان کی صورتحال کا جائزے لینے کیلئے اجلاس طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں کمشنر، آئی جی اسلام آباد اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں پنجاب اور کے پی آئی جی پولیس بھی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، پی ڈی ایم کے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے معاملے پر ضروری حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا جائیگا، اجلاس میں احتجاج کے موقع پر امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں وفاقی دارالحکومت کے داخلی راستوں کی سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز نے قلندرز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز نے قلندرز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons