تازہ ترین
جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ٹیم کا اعلان 15 جنوری کو کیا جائے گا، چیف سلیکٹر

جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ٹیم کا اعلان 15 جنوری کو کیا جائے گا، چیف سلیکٹر

چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم محمد وسیم نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لئے قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان 15 جنوری کو کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر 20 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا، ٹیم منیجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کی مشاورت کے بعد حتمی 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، سب سے پہلے سلیکشن کمیٹی میں شامل تمام چھ ہیڈ کوچز سے مشاورت کی ہے، ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم سے بھی مشاورت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا مکمل جائزہ لیا ہے، قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے اعلان سے قبل کراچی میں سلیکشن کمیٹی سے دوبارہ مشاورت کی جائے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

match-officials

پاکستان جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے میچ آفیشلز …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons