تازہ ترین
غریب ممالک کے لئے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا کی 2 ارب ویکسینز کا انتظام

غریب ممالک کے لئے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا کی 2 ارب ویکسینز کا انتظام

عالمی ادارہ صحت( ڈبلیو ایچ او) کی سرپرستی میں کام کرنے والے ادارے کوویکس نے کہا ہے کہ اس نے غریب ملکوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کرنے کے لیے 6 ارب ڈالر کا فنڈ اکھٹا کیا ہے اور ویکسین کی2ارب خوراکوں کا آرڈر دے دیا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ وہ ویکسین کی مزید ایک ارب خوراکیں حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ادارہ یہ ویکسینز غریب اور کم آمدنی کے ممالک میں صحت عامہ کے کارکنوں کو فراہم کرے گا تاکہ وہ عالمی وبا سے محفوظ رہ کر اپنی ذمہ داریاں نبھا سکیں۔

اگرچہ چین، امریکہ، اسرائیل اور دوسرے ملکوں کو ویکسین کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کو خدشہ ہے کہ ویکسین کے اسٹاکس کی تعداد میں جس رفتار سے کمی ہو رہی ہے، اس کے پیش نظر ہو سکتا ہے کہ کم یا درمیانی آمدنی رکھنے والے 92 ملکوں کے ہیلتھ ورکرز کے لئے کوویکس پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں ویکسین دستیاب نہ ہو سکے۔

عالمی ادارہ صحت نے ویکسین بنانے والوں سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ غریب ملکوں کے لئے ویکسین کے اس کے پروگرام کوویکس کے لئے کویڈ 19 سے بچاؤ کے ٹیکے فراہم کریں۔

ڈبلیو ایچ او کے سینئیر ایڈوائزر بروس ایلوارڈ کا کہنا ہے کہ ہمیں توقع ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم فروری میں ان ملکوں میں ویکسینیشن کر سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم زیادہ سے زیادہ ملکوں میں ویکسین پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، لیکن ہم یہ سب کام تنہا نہیں کر سکتے۔ ہمیں ویکسین بنانے والوں کا اور اس سلسلے میں مالی معاونت فراہم کرنے والوں کا تعاون درکار ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

match-officials

پاکستان جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے میچ آفیشلز …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons