تازہ ترین
وزیراعظم نے ای بڈنگ، ای بلنگ اور جی آئی ایس میپنگ نظام کا باضابطہ افتتاح کردیا

وزیراعظم نے ای بڈنگ، ای بلنگ اور جی آئی ایس میپنگ نظام کا باضابطہ افتتاح کردیا

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے ٹیندر اور بڈنگ کا نظام آن لائن کرنے کا آغاز کیا گیا ہے۔

ای بڈنگ، ای بلنگ اور جی آئی ایس میپنگ کے آغاز کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے موقع پر وزیرِاعظم عمران خان کو آگاہ کیا گیا کہ بڈنگ کیلئے سرٹیفیکیٹس آئن لائن حاصل کیے جاسکیں گے اور دستاویز بھی آن لائن جمع کروا جاسکیں گی۔

اس دوران بتایا گیا کہ یہ نظام تیز اور محفوظ ہوگا اور بڈنگ کے دوران ٹھیکیدار بڈز کے تمام عمل سے آئن لائن باخبر رہیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہاکہ ملک میں جتنی شفافیت ٹینڈر اور بڈنگ میں ہو گی اتنا ہی بدعنوانی اور رشوت کا رحجان کم   ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں 20 سال سے پیپر لیس نظام فعال ہے۔

وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ انہوں نے ایف بی آر کی ٹیم کو ہدف دیا ہے کہ رواں سال جولائی تک ادارے کے نظام کو مکمل ڈیجیٹلائز کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام وزارتوں کو ای گورننس کا نظام اپنانے کیلئے 6 ماہ کا وقت فراہم کیا گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

match-officials

پاکستان جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے میچ آفیشلز …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons