تازہ ترین
پاکستان کے ساتھ ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے، چینی سفارت خانے کے اعلی عہدیدار

پاکستان کے ساتھ ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے، چینی سفارت خانے کے اعلی عہدیدار

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے پاکستان میں چینی سفارت خانے میں تعینات منسٹر کونسلر (معیشت و تجارت) شیئے کُوشیانگ سے ملاقات کی اور پاک چین سفارتی تعلقات کو مستحکم کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے لئے چینی کمپنیوں کو پاکستان میں ٹیکنالوجی کی منتقلی پر کام کرنا چاہیئے اور مقامی کمپنیوں کے اشتراک سے صنعتی یونٹس کے قیام کو یقینی بناناچاہیئے۔

مزید برآں انہوں نے چینی سفارت خانے کے عہدیدار کو خصوصی معاشی زون میں کاروباری مواقعوں کے بارے میں بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی آئی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے اپنی استعداد میں ہر ممکن کوشش کرے گا۔

شیئے کُوشیانگ نے اس موقع پر کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت چین اور پاکستان کے درمیان صنعت ، زراعت، صحت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کا آغاز انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہ پاکستان کی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

match-officials

پاکستان جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے میچ آفیشلز …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons