تازہ ترین
اسامہ ستّی قتل کیس: جوڈیشل انکوائری رپورٹ جاری کردی گئی

اسامہ ستّی قتل کیس: جوڈیشل انکوائری رپورٹ جاری کردی گئی

اسامہ ستّی واقعہ کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق اسامہ ستی کی گاڑی پر 22 گولیوں برسائی گئیں جب کہ قتل کو چار گھنٹے تک مقتول کے  خاندا ن سے چھپایا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے وقوعہ کو ڈکیتی ثابت کرنے کوشش کی، تاہم اسامہ ستّی کا کسی ڈکیتی یا جرم سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔

ڈیوٹی افسر نے واقعے میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تھا، اسامہ کو 4 سے زائد اہل کاروں نے گولیوں کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق گولیوں کے خول کو 72 گھنٹے بعد فرانزک کے لئے بھیجا گیا، اسامہ ستّی کی گاڑی پر 22 گولیوں کی بوچھاڑ کی گئی، اور مارنے کے بعد لاش کو روڈ پر رکھا گیا جب کہ پولیس کنٹرول نے 1122 کو غلط ایڈریس بتایا۔

واضح رہے 2 جنوری کو اسلام آباد جی ٹین میں اے ٹی ایس اہل کاروں کی فائرنگ سے کار سوار نوجوان 21 سالہ اسامہ ستی جاں بحق ہوگیا تھا۔ والد اسامہ ستی نے کہا کہ میرے بیٹے کو جان بوجھ کر گولیاں ماری گئیں، وفاقی پولیس نے قتل میں ملوث 5 اہل کاروں سب انسپکٹر افتخار، کانسٹیبل مصطفیٰ، شکیل، مدثر اور سعید کو قصور وار ثابت ہونے پر پولیس سروس سے برطرف کر دیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

match-officials

پاکستان جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے میچ آفیشلز …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons