تازہ ترین
گلوکار علی ظفر کے ستارے دوبارہ گردش میں: ایک اور خاتون کی جانب سے ہرجانے کا دعویٰ

گلوکار علی ظفر کے ستارے دوبارہ گردش میں: ایک اور خاتون کی جانب سے ہرجانے کا دعویٰ

معروف گلوکار علی ظفر ابھی ایک کیس سے فارغ نہیں ہوئے تھے کہ میشا شفیع کے بعد ایک اور خاتون نے ان کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔

لینا غنی نامی خاتون نےعلی ظفر کے خلاف دعویٰ دائر کیا ہے جس میں خاتون کا کہنا ہے کہ علی ظفر نے پہلی مرتبہ 2014 لندن میں پاکستانی فیشن شو کے دوران انہیں ہراساں کیا۔ انہوں نے کہا کہ علی ظفر نے جون 2014 میں دو مرتبہ پھر اس طرح نازیبا گفتگو کی۔

خاتون لینا غنی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے اپنی بہن اور دوستوں کو بھی آگاہ کیا، علی ظفر کا 20 دسمبر 2020 کا ری ٹوئٹ اور 22 دسمبر کا ٹوئٹ جھوٹ پر مبنی ہے لہٰذا علی ظفر کے ان ٹوئٹس کو بد نیتی پر مبنی قرار دیا جائے۔

دونوں ٹوئٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ علی ظفر کے خلاف مہم میں لینا غنی کا ہاتھ ہے، دونوں ٹوئٹس لینا غنی کی ساکھ نقصان پہنچانے کیلئے کیے گئے تھے۔ درخواست گزار لینا غنی نے اپنی درخواست میں یہ لکھا کہ ان کا میشا شفیع سے کوئی تعلق نہیں

دعوے کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے سیشن جج لاہور کے ذریعے علی ظفر کو 25 جنوری کیلئے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ 

یہ خبر پڑھیئے

match-officials

پاکستان جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے میچ آفیشلز …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons