تازہ ترین
پاکستانی بینکوں کو سست معاشی بحالی کا سامنا ہے، موڈیز

پاکستانی بینکوں کو سست معاشی بحالی کا سامنا ہے، موڈیز

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ’موڈیز‘ نے پاکستان کا بینکنگ آؤٹ لک مستحکم قرار دے دیا ہے۔

موڈیز کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی صورتحال کے باوجود بنکاری کے شعبے میں لکویڈٹی بہتر ہے اور پاکستان میں بینکاری کے نظام میں ترقی کے امکان خوش آئند ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2021ء میں پاکستانی معاشی ترقی 1.5 فیصد رہے گی جبکہ پاکستان کی معاشی سرگرمیاں کرونا وباء سے پہلے کی سطح پر برقرار رہیں گی۔

موڈیز ریسرچ کے مطابق ملک میں معاشی سرگرمیاں کرونا وباء سے پہلے کی سی صورتحال سے کم رہنے کے امکانات ہیں البتہ بہتر آپریٹنگ اور چیلنجنگ ماحول کے سبب بینکوں کے اثاثے اور منافعے اثر انداز ہونے کے اندازے بھی ہیں۔

موڈیز ریسرچ کے مطابق ریفارمز اور پالیسیوں کے اثرات کے سبب حکومتی قرضوں کی صورتحال بہتر ہے، حکومتی قرضوں میں بینکوں کی بڑی سرمایہ کاری کے سبب بینکوں کا کریڈٹ پروفائل حکومت جیسا ہے۔ بینکوں کے بیرونی آپریشن برآمدی شعبے اور کمپنیوں کو مشروط حکومتی ادائیگیوں کے سبب متاثر ہوں گے، بینکوں کے مجموعی قرضوں میں غیر فعال قرضوں کا حجم بڑھے گا۔

رپورٹ کے مطابق ادائیگیوں میں مہلت اور حکومتی اقدامات سے کرونا کے اثرات جزوی زائل ہوئے ہیں اور خدشات کم بھی ہوئے ہیں۔ بینکوں کی ڈپازٹس بیس فنڈنگ بڑھنے اور وافر لیکویڈٹی سے استحکام رہے گا۔ مالی چیلنجز کے باوجود بحرانی کیفیت میں حکومتی سپورٹ جاری رہنے کے امکانات بلند ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

match-officials

پاکستان جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے میچ آفیشلز …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons