تازہ ترین
امریکہ کو نسل پرستی کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیئے، سی آر آئی اردو کا تبصرہ

امریکہ کو نسل پرستی کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیئے، سی آر آئی اردو کا تبصرہ

سنکیانگ امور سے متعلق افواہیں پھیلا کر چین کو بدنام کرنا کچھ امریکی سیاست دانوں کا حربہ ہے۔

موجودہ امریکی حکومت کی مدت اب تقریباً مکمل ہو گئی ہے یعنی اس کے محض چند دن باقی ہیں اور اسی لئے یہ چین کے خلاف زیادہ سر گرم ہو گئے ہیں۔ یہاں تک کہ انہوں نے سنکیانگ سے متعلق قرارداد کی تجویز پیش کی اور سنسنی خیز افواہوں کے ذریعے سنکیانگ میں نام نہاد ” نسل کشی” کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ” چینی حکومت کو اس کی ذمہ داری لینی چاہیئے۔

“نسل کشی ہو رہی ہے یا نہیں، آبادی بڑھنے کے اعداد و شمار اس کے خلاف سب سے ٹھوس اور ناقابلِ تردید ثبوت ہیں۔ حال ہی میں سنکیانگ میں مقامی عہدیداروں نے بتایا کہ سنکیانگ میں 2010 سے 2018 تک ویغور آبادی 10.17 ملین سے بڑھ کر 12.72 ملین ہوگئی ہے۔ آبادی میں  25.04 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

اگر چین مخالف بیان بازی درست ہے تو پھر ایسا کیسے ممکن ہے کہ ویغور آبادی بڑھی ہے؟ اگر نسل کشی کی بات کی جائے تو خود امریکہ وہ ملک ہے جہاں واقعتا یہ طرز عمل موجود ہے۔ امریکہ کی ترقی کی تاریخ  گواہ ہے کہ امریکی حکومت نے مقامی ریڈ انڈینز کی نسل کشی کی، علیحدگی اور جبری الحاق کی پالیسی پر عمل درآمد کیا، اور انہیں ان کے جائز حقوق سے محروم کیا۔

1492ء میں ان کی آبادی 5 ملین تھی جو کہ بیسویں صدی کے آغاز تک، کم ہو کر 250،000  رہ گئی۔ حالیہ برسوں میں، امریکی حکومت نے عراق، شام، لیبیا، اور افغانستان جیسے مسلم ممالک میں انسدادِ دہشت گردی کے بہانے جنگوں کا میدان گرم کیا، جس کے نتیجے میں لاکھوں بے گناہ مسلمان ہلاک ہوئے۔

خود امریکہ میں مسلمانوں کی حالتِ زار اچھی نہیں ہے۔ 2017ء کے اوائل میں پیو ریسرچ سینٹر کے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ امریکہ میں 75 فیصد بالغ مسلمانوں کا ماننا تھا کہ انہیں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ پومپیو مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کے حوالے سے امتیازی رویہ رکھتے ہیں خاص طور پر مسلم امیگریشن پر پابندی کی حمایت کرتے ہیں۔

سوچنے کی بات ہے کہ وہ سیاستدان جو اپنے ہی ملک کے مسلمان شہریوں کے حوالے سے متعصبانہ رویہ رکھتا ہو، وہ سنکیانگ کی ویغور قومیت کے دکھ کا احساس کرنے اور ان کی فکر کرنے کا دعوی کیسے کر سکتا ہے؟

یہ خبر پڑھیئے

match-officials

پاکستان جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے میچ آفیشلز …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons