تازہ ترین
چین انڈونیشیا کے ساتھ صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے، چینی وزیر خارجہ

چین انڈونیشیا کے ساتھ صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے، چینی وزیر خارجہ

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای کا کہنا ہے کہ چین انڈونیشیا کے ساتھ طبی اور صحت کے تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور ترقی پذیر اور مسلم ممالک میں ویکسین کی فراہمی کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔

انڈونیشیا کی حکومت کے کوآرڈینیٹر برائے چینی تعاون Luhut Binsar سے گفتگو کرتے ہوئے وانگ ای نے کہا کہ دونوں فریق جلد ہی ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبے اور گلوبل میری ٹائم فلکرم میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کرسکتے ہیں۔

انہوں نے دونوں ممالک کی معاشی ترقی کو مضبوط بنانے کے لئے سیاحت، زراعت، پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت اور ڈیجیٹل معیشت میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ وانگ نے مزید کہا کہ چین انڈونیشیا سے مزید مصنوعات درآمد کرنے کے لئے تیا رہے۔

یہ خبر پڑھیئے

match-officials

پاکستان جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے میچ آفیشلز …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons