تازہ ترین
اقوام متحدہ میں متعین امریکی سفیر کا دورہ تائیوان منسوخ کر دیا گیا ہے، امریکی ریاستی کونسل

اقوام متحدہ میں متعین امریکی سفیر کا دورہ تائیوان منسوخ کر دیا گیا ہے، امریکی ریاستی کونسل

بارہ جنوری  کو امریکی ریاستی کونسل کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی ریاستی کونسل نے رواں ہفتے کیے جانے والے تمام بیرونی دوروں کو منسوخ کر دیا ہے جن میں اقوام متحدہ میں متعین امریکی سفیر  کا دورہِ تائیوان بھی شامل ہے۔ 

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کیلی کرافٹ نے تیرہ سے پندرہ جنوری تک تائیوان کا دورہ کرنا تھا۔ بارہ جنوری  کو امریکی وزارت خارجہ مائیک پومپیو  نے اعلان کیا کہ امریکی صدر کو اختیارات کی منتقلی کےعمل کے تحت پومپیو کے اپنے دورہِ یورپ سمیت تمام دوروں کو منسوخ کیا گیا ہے ۔

مذکورہ دورے سے متعلق آٹھ تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان حوا چھون اینگ نے چینی موقف بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ اور تائیوان کا رابطہ ایک چین کے اصول اور چین -امریکہ کے تین اعلامیوں کی خلاف ورزی ہے ۔

یہ خبر پڑھیئے

match-officials

پاکستان جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے میچ آفیشلز …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons