تھائی لینڈ چین سے کووڈ-۱۹ کی بیس لاکھ ویکسینز خریدے گا-
حال ہی میں تھائی لینڈ کے ایوان وزیراعظم کے دفتر اطلاعات کے نائب ترجمان نے کہا کہ تھائی لینڈ کی کابینہ نے ایک ارب تیس کروڑ تھائی بھات کے سرکاری بجٹ سے چین سے کووڈ-۱۹ کی بیس لاکھ ویکسینز خریدنے کی منظوری دے دی ہے ۔ یہ ویکسینز سب سے پہلے تھائی لینڈ میں صف اول میں کام کرنے والے طبی اہلکاروں اور صحت کے مسائل کے شکار معمر افراد کو دی جائے گی۔