تازہ ترین
اقوام متحدہ کے موجودہ سیکریٹری جنرل کا دوسری مدت کے لئے انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان

اقوام متحدہ کے موجودہ سیکریٹری جنرل کا دوسری مدت کے لئے انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان

اقوام متحدہ کے موجودہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز نے آئند ہ پانچ سال کے لئے بھی اس عہدے کے لئے انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انتونیو گوتریز نے دوسری مدت کے لئے بطور سیکرٹری جنرل الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ انتونیو گوتریز 2017 میں اقوام متحدہ کے9 ویں سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے تھے اور انکی پانچ سالہ مدت 2022 میں ختم ہوگی۔ انتونیو گوتریز کا تعلق پرتگال سے ہے اور وہ 1995 سے 2002 تک پرتگال کے وزیر اعظم رہے۔ 2005 سے2015 تک اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

match-officials

پاکستان جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے میچ آفیشلز …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons