تازہ ترین
نائب صدر کے انکار کے باوجود امریکی صدر کے مواخذے کا بل منظور

نائب صدر کے انکار کے باوجود امریکی صدر کے مواخذے کا بل منظور

امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کوعہدے سے ہٹانے کی حمایت کردی ہے اور نائب صدر کے انکار کے باوجود صدر کے مواخذے کا بل منظور ہوگیا ہے۔

امریکی صدر کو25ویں ترمیم کے تحت ہٹانے کی حمایت میں 223 اور مخالفت میں 205ووٹ آئے ہیں۔ ووٹنگ سے قبل ٹرمپ کی پارٹی ری پبلکن کے متعدد رہنماؤں نے واضح الفاظ میں کہا تھا وہ مواخذے کی حمایت کریں گے۔ اس سے قبل امریکی نائب صدر مائیک پنس نے 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت صدر ڈونلڈ  ٹرمپ کو ہٹانے سے انکار کر چکے ہیں۔

مائیک پنس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کو اس آئینی ترمیم سے ہٹانے سے غلط روایات جنم لیں گی۔انہوں نے کہا وہ  نہیں سمجھتے کہ یہ آئینی ترمیم امریکی آئین سے مطابقت رکھتی ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے مواخذے کی کوشش عوام میں سخت ناراضی کا باعث بن رہی ہے۔انہوں  نے ٹیکساس میں خطاب کرتے ہوئے مواخذے  کو انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔ان  کا کہنا تھا کہ 25 ویں ترمیم سے انھیں کوئی خطرہ نہیں، یہ وقت پرامن رہنے اور اپنے جذبات پر قابو رکھنے کا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

match-officials

پاکستان جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے میچ آفیشلز …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons