تازہ ترین

ملائیشیا میں ایمرجنسی نافذ، پارلیمنٹ معطل

جنوب مشرقی ایشیا کے اہم ترین اسلامی ملک ملائیشیا میں بادشاہ نے وزیراعظم کی درخواست پر ملک میں ایمرجنسی نافذ کرکے پارلیمنٹ کو معطل کردیا۔

خبر رساں ادارے ایجنسی فرانس پریس (اے ایف پی) کے مطابق ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ نے وزیر اعظم محی الدین یاسین کی درخواست پر رواں برس یکم اگست تک ایمرجنسی نافذ کرنے کی اجازت دے دی۔ بادشاہ نے جہاں ایمرجنسی نافذ کرنے کی اجازت دے دی، وہیں پارلیمنٹ کو بھی معطل کردیا گیا۔

بادشاہ کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کیے جانے اور پارلیمنٹ کو معطل کیے جانے کے اعلان کے بعد وزیر اعظم محی الدین یاسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے وضاحت کہ ایمرجنسی نافذ کیے جانے کا مطلب مارشل لا لگانا نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پارلیمنٹ کے معطل رہنے کے باوجود تمام معاملات سول حکومت دیکھے گی اور کورونا کی وبا کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال معمول پر آتے ہی انتخابات کرائے جائیں گے۔ ملائیشیا میں کورونا کو بہانا بنا کر ایک ایسے وقت میں ایمر جنسی نافذ کرکے پارلیمنٹ کو معطل کیا گیا ہے جب کہ رواں برس کے وسط تک وہاں عام انتخابات کرائے جانے کی امید تھی۔

اگرچہ حکومت نے عام انتخابات کی کوئی تاریخ نہیں دی تھی، تاہم 2020 میں کہا تھا کہ کورونا کے باعث ہونے والی صورتحال معمول پر آتے ہی 2021 میں انتخابات کرائے جائیں گے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملائیشیا میں کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، تاہم اس باوجود وہاں 12 جنوری 2021 تک مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار سے بھی کم تھی اور وہاں اموات کی تعداد 600 سے بھی کم تھی۔

ملائیشیا میں آخری بار ایمرجنسی نافذ کرنے یا پارلیمنٹ کو معطل کیے جانے کا واقعہ نصف صدی قبل 1969 میں پیش آیا تھا، جب وہاں نسلی فسادات پھوٹ پڑے تھے۔

یہ خبر پڑھیئے

match-officials

پاکستان جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے میچ آفیشلز …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons