امریکی نائب صدر مائیک پنس نے 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہٹانے سے انکار کر دیا ہے۔
مائیک پنس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کو 25 ویں آئینی ترمیم سے ہٹانے سے غلط روایات جنم لیں گی۔ انہوں نے کہا وہ نہیں سمجھتے کہ 25 آئینی ترمیم امریکی آئین سے مطابقت رکھتی ہے-
اس حوالے سے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم امریکی تاریخ اور روایات کی قدر کرتے ہیں، 25 آئینی ترمیم سے مجھے صدارت سے ہٹانا میرے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ وقت پرامن رہنے اور اپنے جذبات پر قابو رکھنے کا ہے۔