تازہ ترین
پری ڈائبیٹیز کی 6 اقسام دریافت

پری ڈائبیٹیز کی 6 اقسام دریافت

ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہونے کے خدشے کا شکار افراد یعنی ’پری ڈائبیٹیز‘ کی اکثریت میں جلد یا بدیر ٹائپ ٹو ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اس ضمن میں جرمنی میں کی گئی ایک تحقیق میں 900 افراد کا 25 سال تک مطالعہ کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ 6 اقسام میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ مختلف ہوتا ہے۔

جرمن سینٹر برائے ذیابیطس ریسرچ کے پروفیسر ہانس الرخ ایرنگ کہتے ہیں کہ اس تحقیق سے قبل یہ بتانا مشکل تھا کہ پری ڈائبیٹس کے کونسے افراد ٹائپ ٹو ذیابیطس میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ اس تحقیق میں مختلف افراد کو موٹاپے، میٹابولزم، جسم میں انسولین کی فطری پیداوار، جگر پر چربی، رگوں کی موٹائی اور دیگر عوامل کی بنا پر مختلف درجوں میں رکھا گیا ہے۔

ڈاکٹر فواد عامر مرزا کا کہنا ہے کہ  ذیابیطس سے بچنے کیلئے احتیاط سب سے اہم ہے۔ ڈاکٹر فواد عامر مرزا کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کی ٹائپ ون اور 2 دونوں اقسام میں مبتلا ہونے والے افراد کیلئے سائنسی علاج ہی بہترین ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

match-officials

پاکستان جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے میچ آفیشلز …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons