حکومت نے کرونا ویکسین کی 11 لاکھ ڈوز کا آرڈر دیا ہے۔
نجی نیوزچینل کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت کا پہلا ہدف طبی عملہ ہے۔ انہوں نےکہا کہ ویکسین کی تعداد جلد بڑھا دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ویکسین مارچ سے بھی پہلے آئے اور لوگوں کو لگنا شروع ہو جائے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ کرونا کا معاملہ ختم ہو گیا ہے، احتیاط کی جائے۔