تازہ ترین
حکومت کی موٹرویز، بڑی شاہراہوں کا 6 ہزار کلو میٹر طویل نیٹ ورک تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی

حکومت کی موٹرویز، بڑی شاہراہوں کا 6 ہزار کلو میٹر طویل نیٹ ورک تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک بھر میں چھ ہزار ایک سوسینتالیس کلومیٹرز پر محیط موٹرویز اور شاہراہیں تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران سی پیک کے مغربی راستے پر کام شروع کرنے کے علاوہ ایک ہزار چھ سو کلومیٹرز پر محیط شاہراہوں کے منصوبوں کو بھی عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خضدار بسیمہ سڑک پر 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور رتوڈیرو خیرپور سڑکوں کا افتتاح کر دیا گیا ہے جبکہ درہ آدم خیل منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ کوئٹہ بائی پاس اور ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس کا سنگ بنیاد رواں ماہ رکھا جائیگا
انہوں نے کہا کہ نوکنڈہ مشخیل، زیارت ہرنائی، ہرنائی سنجاوی، شیخوپورہ راجن پور اور دیگر منصوبے اگلے تین ماہ میں شروع ہو جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 300 کلومیٹر طویل حیدرآباد، سکھر موٹروے کا سنگ بنیاد رواں سال اپریل میں رکھا جائے گا جبکہ 796 کلومیٹرز طویل چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ کو پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے تحت تعمیر کیا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

match-officials

پاکستان جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے میچ آفیشلز …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons