مطالبات نہ مانے گئے تو دلی کی اہم شاہراہیں بند کردینگے، بھارتی کسان

مطالبات نہ مانے گئے تو دلی کی اہم شاہراہیں بند کردینگے، بھارتی کسان

بھارت میں نئے زرعی قوانین کیخلاف پنجاب، ہریانہ، دلی، راجستھان اور اترپردیش کے کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔

حکومت کی جانب سے مطالبات نہ ماننے پر کسانوں نے دارالحکومت دہلی کے اہم ہائی ویز جام کر کے آمد ورفت پوری طرح سے بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں دہلی کے مرکزی علاقے جنتر منتر پر احتجاج کرنے کی اجازت دی جائے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کافی راشن ہے اور وہ  چار مہینے تک سڑک پر بیٹھ سکتے ہیں۔ احتجاج میں شریک کسان گزشتہ چار دنوں سے دلی کی سرحد پر موجود ہیں۔ کسانوں کی وارننگ کے بعد دلی غازی آباد سرحد پر پولیس نے مضبوط رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، مزید 3 میچ 24 جنوری کو کھیلے جائیں گے

پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، مزید 3 میچ 24 جنوری کو کھیلے جائیں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری پاکستان کپ ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید 3 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons