شمالی عراق کی آئل ریفائنری پر میزائل حملہ

شمالی عراق کی آئل ریفائنری پر میزائل حملہ

عراقی حکام کے مطابق شمالی عراق کے علاقے ’السینیہ‘ میں آئل ریفائنری پر میزائل حملے سے آگ بھڑک اٹھی ہے جس کے نتیجے میں آئل ریفائنری کو معمولی نقصان ہوا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق فائر بریگیڈ کے اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آئل ریفائنری میں لگنے والی آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ عراق کے شمالی صوبے صلاح الدین میں ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری ’بیجی‘ کے قریب واقعہ ہے ۔

عراق نے میزائل حملے کے بعد آئل ریفائنری میں کام بند کرا دیا۔ یہاں روزانہ 30 ہزار بیرل تیل صاف کیا جاتا ہے۔ دہشتگرد تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دو میزائل داغے تھے۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، مزید 3 میچ 24 جنوری کو کھیلے جائیں گے

پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، مزید 3 میچ 24 جنوری کو کھیلے جائیں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری پاکستان کپ ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید 3 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons