تازہ ترین
عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کو ویک اپ کال قرار دیدیا

گذشتہ سال دنیا بھر میں ملیریا سے اموات 4 لاکھ سے تجاوز کر گئیں، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ گذشتہ سال ایک بار پھر دنیا بھر میں ملیریا سے اموات 4 لاکھ سے تجاوز کر گئیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے عالمی ملیریا رپورٹ 2020ء جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملیریا کے خاتمے کی کوششوں میں پیش رفت میں تبدیلی نہ آنے کے باعث افریقی ممالک میں ملیریا کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گزشتہ سال عالمی سطح پر ملیریا کیسز کی تعداد تقریباً 22 کروڑ 90 لاکھ تک پہنچ گئی۔ 2000 میں دنیا بھر میں ملیریا سے اموات 7 لاکھ 36 ہزار تھی جو 2018ء میں کم ہو کر 4 لاکھ 11 ہزار اور 2019ء میں یہ تعداد 4 لاکھ 9 ہزار ہو گئی جس میں 90 فیصد اموات کا تعلق افریقہ سے ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے کہا کہ ملیریا کی عالمی رفتار کو تبدیل کرنے اور بین الاقوامی سطح پر متفقہ اہداف تک پہنچنے کے لئے علاج، نئے طریقہ کار اور فنڈز میں اضافہ سے اس بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے کیونکہ فنڈز کی کمی ایک اہم خطرہ بنا ہوا ہے جس میں 2019ء میں 5.6 بلین ڈالر کے ہدف میں سے صرف 3 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارے نے کہا کہ فنڈز کی کمی سے ملیریا پر قابو پانے کے طریقہ کار تک رسائی میں رکاوٹ درپیش ہے اس لئے یہ وقت ملیریا کے خلاف افریقی اور عالمی قیادت کے لئے ایک بار پھر کھڑے ہونے اور مشترکہ کوششوں کا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

match-officials

پاکستان جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے میچ آفیشلز …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons