تازہ ترین
او آئی سی اجلاس میں اسلاموفوبیا پر پاکستان کے نکتہ نظر پر اتفاق رائے بہت بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

او آئی سی اجلاس میں اسلاموفوبیا پر پاکستان کے نکتہ نظر پر اتفاق رائے بہت بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ او آئی سی کے اجلاس میں متفقہ فیصلہ ہوا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اگلا اجلاس پاکستان میں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ آج او آئی سی کے 57 ممالک مل کر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے ہمارے مؤقف کو متفقہ طور پر تسلیم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ساتھ ساتھ اسلاموفوبیا پر جو پاکستان نے نکتہ نظر پیش کیا اس پر مؤقف اتفاق رائے ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے پوری کوشش کی کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر نہ شامل کیا جائے لیکن اسے ناکامی ہوئی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہمارے اچھے اور مستحکم تعلقات ہیں ان کے حوالے سے قیاس آرائیاں بالکل مناسب نہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ یو اے ای ویزوں کے اجراء کے حوالے سے نئے پروٹوکول وضع کر رہا ہے اور جن لوگوں کے ویزے لگے ہوئے ہیں ان پر کوئی قدغن نہیں ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

match-officials

پاکستان جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے میچ آفیشلز …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons