تازہ ترین
پاکستان اور چین ہر معاملے میں ہمیشہ ساتھ کھڑے ہیں، آرمی چیف

پاکستان اور چین ہر معاملے میں ہمیشہ ساتھ کھڑے ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین ہر معاملے میں ہمیشہ ساتھ کھڑے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی وزیر دفاع نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی وزیر دفاع کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر دونوں افواج کے درمیان تعاون کے فروغ کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، چینی وزیر نے سی پیک منصوبوں کے لئے محفوظ ماحول کی فراہمی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیر دفاع نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے چینی وزیر دفاع کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج چین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے، ہر معاملے میں پاکستان کی غیرمشروط حمایت پر چین کے شکر گزار ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور چین ہر معاملے میں ہمیشہ ساتھ کھڑے ہیں، مستقبل کے چیلنجز کا مل کر سامنا کریں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

match-officials

پاکستان جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے میچ آفیشلز …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons