وزیراعظم عمران خان نے بابا گورونانک کی 551ویں سالگرہ پر سکھ برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سکھ برادری کو یقین دلاتا ہوں مقدس مقامات کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے بابا گورونانک کی 551ویں سالگرہ پر سکھ برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ننکانہ صاحب اور کرتارپور سکھ برادری کے مقدس مذہبی مقامات ہیں، سکھ برادری کو یقین دلاتا ہوں مقدس مقامات کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ حسن ابدال کے ریلوے اسٹیشن میں تمام تر سہولتیں فراہم کردی گئی ہیں تمام اقلیتوں کے مقدس مقامات کی حفاظت یقینی بنائیں گے، سکھ برادری کیلئے ننکانہ صاحب اور کرتارپور مکہ اور مدینہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔
قبل ازیں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شریک یاتریوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کیلئے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں بھارت بھی اقلیتوں کو مذہبی آزادی دے۔