ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اٹھارٹی (اوگرا) نے ماہ دسمبر کے لئے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اوگرا نے ماہ دسمبر کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں ایک روپے 93 پیسے فی کلو اضافے کا اعلان کردیا۔ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں 22.88 روپے فی سلنڈر اضافے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1553.22 روپے مقرر کردی گئی۔

گزشتہ ماہ 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1530.34 روپے تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ میں ایل پی جی کی قیمت میں 9.66 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا۔

اوگرا کی جانب سے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1530.34 روپے مقرر کی گئی تھی جبکہ کمرشل صارفین کے لئے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 114.05 روپےاضافہ ہوا تھا۔

یاد رہے کہ چوبیس اکتوبر کو بھی بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 60 ڈالر فی ٹن اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کیا گیا تھا۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، مزید 3 میچ 24 جنوری کو کھیلے جائیں گے

پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، مزید 3 میچ 24 جنوری کو کھیلے جائیں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری پاکستان کپ ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید 3 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons