چینی وزیراعظم کی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے اعظم کے اجلاس میں شرکت

چینی وزیراعظم کی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے اعظم کے اجلاس میں شرکت

چین کے وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے تیس تاریخ کی سہ پہر کو ویڈیو لنک کے ذریعے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے اعظم کے انیسویں اجلاس میں شرکت کی اور مستقبل میں اس تنظیم کی بہتری اور ترقی کیلئے تجاویز پیش کیں۔

لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ وباء پھوٹنے کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے ” شنگھائی روح ” برقرار رکھتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر وباء کے خلاف لڑائی کی ہے اور علاقائی مستحکم ترقی کا تحفظ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریقوں کو دہشت گردی کے خلاف اور انتہا پسندی کی حوصلہ شکنی کے لئے مشترکہ مشق اور کوششیں کرنی چاہیئں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلے پن اور تعاون کو فروغ دیتے ہوئے اس خطے میں آزاد تجارت اور سرمایہ کاری کے معیار کو بلند کیا جانا چاہیئے، ہموار صنعتی چین اور سپلائی چین  کو برقرار رکھا جانا چاہیئے تاکہ معیشت کی اعلی معیاری ترقی اور  ماحول دوست معاشی بحالی کو فروغ دیا جائے۔

لی کھہ چھِانگ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چین مضبوطی سے باہمی فوائد اور جیت جیت پر مبنی کھلی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا، اور اپنی ترقی کے ساتھ ساتھ  دنیا کے ساتھ اپنے مواقع بانٹنے کے لئے تیار ہے۔ چین شنگھائی تعاون تنظیم کے روشن مستقبل کی خاطر دوسروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، مزید 3 میچ 24 جنوری کو کھیلے جائیں گے

پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، مزید 3 میچ 24 جنوری کو کھیلے جائیں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری پاکستان کپ ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید 3 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons