ڈبلیو ایچ او کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، انتیس تاریخ کی سہ پہر تک دنیا بھر میں کووڈ-19 کے باعث 1،448،896 اموات اور 61،869،330 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔
اسی روز دنیا بھر میں کووڈ-19 کے 564،813 نئے مصدقہ کیسز اور 8،985 نئی اموات سامنے آئی ہیں۔ ایک اور اطلاع کے مطابق اٹھائیس تاریخ کو، سینکڑوں برطانوی مظاہرین نے حکومت کے انسداد وبا اقدامات کے خلاف وسطی لندن میں احتجاجی مظاہرے کیے۔
احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں بھی ہوئی۔ پولیس کے مطابق کم از کم 155 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انسداد وباء ضوابط کے تحت لندن میں وسیع اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔ برطانوی حکومت کے مطابق اسکولوں یا روزمرہ خریداری کے لئے گھروں سے باہر نکلنے کے علاوہ دیگر سرگرمیوں سے گریز کیا جائے اور گھروں میں ہی قیام کیا جائے۔