شام کی دستوری کمیٹی کا چوتھا اجلاس 30 نومبر سے 4 دسمبر تک جنیوا میں منعقد ہو گا

شام کی دستوری کمیٹی کے گروپ کا چوتھا اجلاس 30 نومبر سے 4 دسمبر تک جنیوا میں منعقد ہو رہا ہے۔  

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی برائے امور شام گیر پیڈریسن نے کہا کہ تمام فریقین شام کے مسئلے کے حل میں سیاسی تصفیہ کو فروغ دیں گے۔ پیڈریسن کا کہنا ہے اگرچہ شام کے دستوری عمل سے متعلق  بات چیت آسان نہیں ہو گی لیکن امید ہے کہ تمام جماعتیں اعتماد  برقرار رکھیں گی۔

انہوں نے کہا کہ 10 سالہ محاز آرائی کے بعد فریقین کے مابین اعتماد کا فقدان ہے جسے ہمیں دور کرنا ہو گا۔ شام کی دستوری کمیٹی 150 شامی باشندوں پر مشتمل ہے، جن میں حکومتی ارکان، حزب اختلاف کے ممبران اور سول سوسائٹی کے ممبران کی الگ الگ ایک تہائی نمائندگی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، مزید 3 میچ 24 جنوری کو کھیلے جائیں گے

پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، مزید 3 میچ 24 جنوری کو کھیلے جائیں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری پاکستان کپ ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید 3 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons